قومی

پی ٹی آئی کے اہم رہنماء نے عمران خان سے 30 سوال پوچھ لئے،

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی شوکاز نوٹس کے جواب میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے 30سوال پوچھ لئے۔

پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے سے پہلے اپنی پارٹی کو تو ریاست مدینہ کے مطابق بنا لیں، تحریک انصاف میں فری اینڈ فیئر انٹرا پارٹی الیکشن ہوں تو یقین ہے عمران خان ہار جائیں گے۔

30 نکات پر مشتمل اپنے جوابی ”شوکاز“ میں احمد جواد نے وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ کا محبت نامہ شو کاز نوٹس کی شکل میں ملا جس میں میری دو ٹویٹس پر وضاحت مانگی گئی،اگر آپ نے ان سوالوں کے شو کاز کا جواب دے دیا تو میں اپنی دو ٹویٹس کا بھی جواب دے دوں گا مجھے افسوس یہ ہے کہ میں آپ کو پہچان نہیں سکا؟ آپ اس ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے دھوکے کا نام ہیں ، یہ دھوکہ میرا الزام نہیں بلکہ آپ کے اپنے ماضی میں کئے گئے دعووں اور برسر اقتدار آنے کے بعد ان دعووں کے تضاد کا شاخسانہ ہے۔

ریاست مدینہ میں حضرت عمرؓ سے ان کی کرتے کے کپڑے کے سائز پر سوال اٹھا تو اس کا جواب دیا گیا لیکن اعتراض کرنیوالے شخص کو کوئی شو کاز نوٹس نہیں دیا گیا میڈیا کی آزادی کی انٹرنیشنل ریٹنگ میں پاکستان آپ کے دور میں مزید نیچے چلا گیا۔ کیا آپ میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے ذمہ دار نہیں؟ آپ نے پولیس اصلاحات لانے کا وعدہ کیا تھا ، ساڑھے تین سال میں کیوں نافذ نہیں ہو سکی؟ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں آپ نے پارٹی فنڈز پارٹی ملازمین کے نام پر کیوں منگوائے؟ آپ کا بنی گالا کا گھر اور کانسٹیٹیوشن ایونیو کا فلیٹ کیسے غیر قانونی سے قانونی ہو گیا؟

کیا غریبوں کے گھر ریگولرائز نہیں ہو سکتے جیسے کانسٹیٹیوشن ایونیو والا فلیٹ ریگولرائز ہو گیا؟ احمد جواد نے عمران خان سے کہا کہ اگر آپ نے ان سوالوں کے شو کاز کا جواب دے دیا تو میں اپنی دو ٹویٹس کا بھی جواب دے دوں گا۔

ریاست مدینہ کے حکمران ہونے کا ثبوت دیں ، میرے سوالوں کا جواب دیں اور میرے خلاف دھمکیوں کو بند کریں، اگر مجھے کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار آپ ہوں گے، آپ کے جوابات کا انتظار اب پوری قوم کو ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button