کامرس
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان


اسلام آباد (94 نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلے ہفتے کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کچھ دیر بعد اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 100 روپے سے زائد بڑھ سکتی ہے۔



