قومی

میرجاویدالرحمان کی وفات پرمیرشکیل الرحمٰن کورہا نہ کرنا افسوسناک ہے، آزاد علی تبسم

فیصل آباد (94 نیوز، میاں آصف سے) میر جاوید الرحمان کی صحافت کے شعبہ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں اس موقع پر جنگ اور جیو کے مالک اور میر جاوید کے بھائی میر شکیل الرحمان کو حکومت کی طرف سے رہا نہ کرنا نہایت افسوسناک ھے۔

ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر پبلشر میر جاوید الرحمن کی رحلت پر نہایت دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ آزاد علی تبسم نے کہا کہ میر جاوید الرحمٰن کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آزادی صحافت کے لئے ان کی جدوجہد اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ جنگ اور جیو کو بیباک حق و سچ کا ترجمان بنانے میں میر جاوید الرحمٰن کی دلیرانہ صحافتی سوچ اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ وہ کارواں صحافت کے عظیم کردار تھے آزاد علی تبسم نے میر جاوید الرحمان کی بخشش اور مغفرت کےلئے دعا کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button