قومی

ن لیگ نے پی ٹی آئی کے کن منحرف ارکان کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دی؟

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی کے 10 منحرف ارکان میں سے 9 ارکان کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی لسٹ میں این اے 96 جڑانوالہ سے نواب شیر وثیر اور طلال چوہدری کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

پی ٹی آئی کے جن منحرف ارکان کے نام منظور ہوئے ان میں فیصل آباد سے راجہ ریاض احمد، رحیم یار خان این اے 169 سے سید مبین، این اے 166 بہاولپور سے سید سمیع الحسن گیلانی، مظفر گڑھ این اے 176 سے سید باسط بخاری، این اے 178 سے عامر گوپانگ، ملتان این اے 148 سے احمد حسین اور 153 سے رانا قاسم نون ہوں گے۔

این اے 189 راجن پور سے ریاض مزاری اور این اے 160 بہاولنگر سے عبدالغفار وٹو کو بھی ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button