National

In educational institutions of Punjab 3 The request of the Private Schools Federation to immediately stop the implementation of the notification of the month's holidays was rejected

Lahore (94 news) لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 3 ماہ کی چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

عدالتِ عالیہ میں جسٹس خالد اسحاق نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پاکستان میں تعلیمی سال کم ہو کر 120 دن کا رہ گیا ہے جبکہ امریکہ اور انگلینڈ سمیت بڑے ممالک میں تعلیمی سال 230 دن کا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ 3 ماہ تعلیمی ادارے بند کرنے سے طلباء کی پڑھائی شدید متاثر ہو گی لہٰذا عدالت 3 ماہ تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور موسمِ گرما کی تعطیلات 6 From 8 ہفتے کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button