قومی

سوات میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق، 5 زخمی

سوات (94 نیوز)تحصیل مٹہ کے علاقے نیلا گرام میں مارٹر گولہ پھٹ گیا۔

ذرائع کے مطابق کھیتوں میں ایک پرانا مارٹر گولہ پڑا ہوا تھا جو کھیلتے ہوئے بچوں کے ہاتھ لگ گیا۔ بچوں نے مارٹر گولے کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا کہ اسی دوران وہ دھماکے سے پھٹ گیا۔ افسوسناک واقعے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button