بین الاقوامیدلچسپ و عجیب

ترکی میں شدید برف باری، حیوانات منجمد ہوگئے

انقرہ (94 نیوز۔ این این آئی) ترکی میں حالیہ برف باری کے نتیجے میں بعض مقامات پر حیوانات برف میں دب گئے اور کئی مقامات پر برف میں ہی منجمد ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برف باری میں منجمد ہونے والے جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ترکی کے ایک صوبے کی سڑکوں پر گدھوں کے جمنے کی ویڈیوبھی شیئر کی گئی ہے۔

ٹویٹ کرنے والوں نے کہا کہ یہ ویڈیو ترکی کے وان صوبے کی ہے جہاں سال کے اس وقت ملک میں کم درجہ حرارت کے نتیجے میں شدید برف باری ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button