قومی

پنجاب میں 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی گئی

نئے اضلاع میں تونسہ شریف، کوہسار اور وزیر آباد شامل

لاہور (94 نیوز) پنجاب میں مزید 3 نئے اضلاع کی حتمی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سردار عثمان بزدار دور میں بنائے 2 نئے اضلاع سمیت 3 اضلاع کی حتمی منظوری دے دی، پنجاب حکومت کی طرف سے نئے اضلاع میں تونسہ شریف اور کوہسار کو ضلع بنانے کی منظوری دی گئی جب کہ وزیر آباد کو بھی ضلع بنانے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ تونسہ شریف ، کوہسار اور وزیر آباد کو اضلاع بنانے کے بارے میں سمری متعلقہ محکموں کو ارسال کر دی گئی، تونسہ اور کوہسار کو اضلاع بنانے کا عمل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button