سائنس و ٹیکنالوجیقومی

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی منظوری

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے سولر پاور سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی، وزیراعظم شہباز شریف نے فوری عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

تفصٰلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دیدی ہے، وزیراعظم نے شمسی توانائی منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگا تیل منگوا کر بجلی بنانے کی بجائے شمسی توانائی سے سستی بجلی پیدا کی جائے۔

ذرائع پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ شمسی توانائی منصوبے کے تحت 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں اور ٹیوب ویلز کو اس پر منتقل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے سولر پاور پلانٹس کی جلد تعمیر کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ موسم گرما تک عوام کو بجلی کی فراہمی میں خاطر خواہ ریلیف دینے کی ہدایت بھی کی ،منصوبے کے تحت کم یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button