قومی

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023ءکے نتائج کا اعلان کر دیا

فیصل آباد ( 94 نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023ءکے نتائج کا اعلان کر دیا۔

نتائج کی تقریب ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سلوت سعید کی زیرصدارت منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن ‘کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن ڈویژنل کمشنر و چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے بٹن دبا کر رزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ bisefsd.edu.pk www.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ‘ سیکنڈ و کمپوزٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023 ءمیں کل 24033 طلباءوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 9322 پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 38.79 فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد‘ جھنگ‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباءوطالبات کیلئے 58 الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے ۔ اس موقع پر چیئرپرسن بورڈ سلوت سعید نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط ‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشاءاللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے مبراءہیں تاہم طلباءوطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباءوطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی ۔

سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ (اول) سالانہ2024ءانشاءاللہ15اپریل 2024ءسے شروع ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم27 دسمبر 2023 ءتا 20 جنوری 2024ء‘دوگنا فیس کے ساتھ21 جنوری تا 02 فروری اور تین گنا فیس کے ساتھ03 فروری تا 09 فروری 2024ءتک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کروائے جا سکیں گے تاہم اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button