قومی
پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا دھچکا، خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص ںشستیں معطل


لاہور (94 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص ںشستیں معطل کر دیں ۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن رکن رانا آفتاب کا مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دیدیا، اپوزیشن رکن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کو ملنے کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔



