کھیل

پاکستانی باؤلرمحمد عامر نے اہم ترین اعزاز اپنے نام کرلیا

لارڈز (94 نیوز) محمد عامر ٹورنامنٹ میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے، یہ اعزاز اب کو جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں حاصل ہوا، انہوں نے جنوبی افریقہ کے میچ میں دو انتہائی اہم وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد میگا ایونٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

محمد عامر اس میچ میں دو وکٹیں حاصل کرنے کے بعد رواں ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بن گئے ہیں۔ انہوں نے پانچ میچز میں 15 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر کی بھی 15 وکٹیں ہیں تاہم بہتر اکانومی کی وجہ سے عامر پہلی پوزیشن پر ہیں۔

حارث سہیل کی 89 رنز کی میچ وننگ اننگز اور شاندار بولنگ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں واپس لے آئی اور پاکستان اب بھی سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہے لیکن مزید اچھی کارکردگی ہی پاکستان ٹیم کو مشکل سے نکال سکتی ہے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے ہرادیا ہے۔

پاکستان کو اپنے بقیہ تین میچوں میں نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینا ہوگی۔ ورلڈ کپ میں پانچواں میچ ہار کر افغانستان کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم بھی ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button