National

پرائیویٹ اسکولوں کو زبردستی بند کرنے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

Karachi (94 news) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے پرائیویٹ اسکولوں کو زبردستی بند کرنے کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔

صوبائی وزیر سید سردار شاہ کی ہدایت پر محمکہ تعلیم سندھ نے سرکولر جاری کر دیا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولز کی انتظامیہ اسکولز کو معمول کے مطابق چلانے کے پابند ہیں۔ اسکولوں کو زبردستی بند رکھنے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکول حکومتی احکامات پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button