قومی

پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو، نواز شریف

لاہور (94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سب جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھو۔

لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔ کارکنان کی آنکھوں میں چمک کہہ رہی ہے کہ پاکستان کو سنوار دو، ہماری زندگیوں میں روشن تبدیلی آنی چایئے۔ یہ چمک پاکستان کو بہت خوبصورت ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مشکل سے نکالنے کے لیے تمام ادارے مثبت کردار ادا کریں، سیاستدان، پارلیمنٹ، افواج پاکستان، میڈیا سب مل کر مثبت کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ملک کو بھنور سے نکالا جائے،ہم نے پہلے بھی ملک کو مشکلات سے نکالا۔ ہم سب پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہے وہ فرد واحد ہو یا آزاد امیدواران، ان کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ اس زخمی پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، مل جل کر حکومت قائم کریں گے ، ہمارا ایجنڈا خوشحال پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات نتائج میں تاخیر کی وجہ سے کارکنان سے خطاب نہیں کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ہمارا ملک اب  کسی قسم کی لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم دوسری جماعتوں کے ساتھ مل کر قوم کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button