قومی

جہانگیر ترین کو زور دار جھٹکا، عدالت عالیہ سے تشویشناک خبر آ گئی

لاہور (94نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے والے جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے اور جہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی اور آئندہ ہفتے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے، اس کے باوجود انہوں نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں حکومتی اجلاسوں کی صدارت کی جبکہ عدالت عظمیٰ سے نااہل جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران حکام سے بریفنگ لی اور احکامات جارے کئے۔

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے نااہل جہانگیر ترین کو اجلاسوں کی صدارت کی اجازت دے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اقدام کیا جبکہ جہانگیر ترین بیشتر حکومتی اجلاسوں کی صدارت کر کے احکامات بھی جاری کر رہے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کرنے کے باوجود جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں۔عدالت عالیہ سے یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ جہانگیر ترین کے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کے خلاف مرکزی درخواست جلد سماعت کے مقرر کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button