قومی

فیصل آباد تعلیمی بورڈ کا 1480.155 ملین روپے کا بجٹ اجلاس میں پیش کردیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد تعلیمی بورڈ کا بجٹ اجلاس قائم مقام چیئرمین تعلیمی بورڈ مظفر ضیاء کی صدارت میں منعقد ھوا، سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم قریشی نے 1480.155ملین روپے کی مالیت کا بجٹ پیش کیا۔ اس بجٹ میں 101.600 ملین ترقیاتی اور 1378.55ملین غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے مختص کیے گئے، تعمیری کاموں میں آگ بجھانے کے آلات،جنریٹر،5عدد گاڑیاں،کلر پرنٹرز،سکینرز،کیمرے وغیرہ شامل ھیں، بجٹ اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اشفاق احمد لودھی،ڈائریکٹر کالجز احمد عالم،سیکشن آفیسر فننانس ثروت شاھین اور دیگر ممبران نے شرکت کی، آخر میں تمام ممبران بورڈ نے سیکرٹری اور چیئرمین بورڈ کو شاندار بجٹ پیش کرنے پر مبارک باد دی اور تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی سیکرٹری خرم قریشی کی قیادت میں کارکردگی کو بھی سراھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button