قومی

کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ورلڈ کالمسٹ ایسوی ایشن اور پریس کلب کی احتجاجی ریلی

قیادت کمشنر محمود جاوید بھٹی،ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی،ملک خادم جیلانی،ڈائریکٹر لائلپور میوزیم طارق جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی نے کی

فیصل آباد (94نیوز) کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ورلڈ کالمسٹ ایسوی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے اشتراک سے احتجاجی ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کی۔

ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی،ملک خادم جیلانی،ڈائریکٹر لائلپور میوزیم طارق جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی،کالم نگار رانا زاہد اقبال،رانا ریاض،ڈاکٹر جعفر حسن مبارک،یٰسین ملک،مجیب ساحل، میاں ساجد،شیخ اسلم، فاروق انجم،طارق سرور، ستارہ رانا،روبینہ مرزا، سیمی خان،سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب اشفاق ہاشمی،سابق صدر پریس کلب غلام عباس تنویر،شفقت حمید سندھو،ساجد خان اور دیگر صحافی حضرات کے علاوہ مختلف سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ریلی میں شریک تھے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہر کر خلیق قریشی چوک اور فیصل آباد پریس کلب کے سامنے سے گزرتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکا نے کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی طور پر بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔ڈویژنل کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے 103 دن سے عائد کرفیو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے ایسے انسانیت سوز ہھتکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے، پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور احتجاجی ریلیوں کے ذریعے عالمی مصنفوں کے ضمیر کو جگاتے رہیں گے۔انہوں نے کشمری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ورلڈ کالسمٹ ایسوسی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران کے جذبہ کو سراہا۔کالم نگار رانا زاہد اقبال،رانا ریاض،سیکرٹری پریس کلب اشفاق ہاشمی،غلام عباس تنویر ودیگر نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم بچوں‘ خواتین اور بوڑھوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اورقتل عام افسوسناک ہے جسے فوری بند کیا جائے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ کشمیری عوام کی فتح و نصرت‘ قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button