دلچسپ و عجیبقومی

پاکستان میں "30 فروری” بھی ہوتی ہے؟ اینٹی کرپشن نے 30 فروری کوعمران خان اور انکی ہمشیرہ پر مقدمہ درج کرلیا

لاہور (94 نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن نے عمران خان اور ان کی ہمشیرہ کے خلاف ’30 فروری‘ 2022ء کی تاریخ کو زمین اپنے نام کرانے کا مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل انتظار حسین پنجھوتا نے لکھا کہ کبھی اتوار کے روز میجسٹریٹ اور اس کا پورا عملہ دفتر میں ٹی وی دیکھنے جاتا ہے اور اب فروری کی 30 تاریخ بھی اسی حکومت کے دور میں دیکھنے کو ملی ہے، عمران خان اور ان کی بہن پر اینٹی کرپشن الزمات کی سچائی کا اندازہ 30 فروری کو ہونے والے انتقال کی صورت میں ثابت ہے، پاکستان نے ایسی ترقی نہیں دیکھی تھی۔

ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری بہنوں کا تنگ کیا جا رہا ہے، ایک بہن کی بہو کے پاس پہنچ گئے کہ آپ کا نام جیو فینسنگ میں آیا ہے، ایک بہن کے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کے باورچی کو پکڑ کر لے گئے، وہ واپس آیا تو 2 ہفتوں سے آئی سی یو میں ہے، ایک بہن کیخلاف اینٹی کرپشن متحرک ہے، میں نے بہنوں کو کہا بیرون ملک چلی جائیں لیکن انہوں نے انکار کر دیا، میں بھی کیسز کا سامنا کروں گا بیرون ملک نہیں جاوں گا کیوں کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا کوئی کرپشن نہیں کی۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close