راشد منہاس شہید سوسائٹی کے زیر اہتمام راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان کے قومی ہیرو راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راشد منہاس شہید سوسائٹی کے صدر رانا ریاض احمد منہاس کی رہائش گاہ پر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 75 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور اس موقع پر پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا اس تقریب کے مہمان خصوصی آل پاکستان راجپوت منہاس برادری کے چیئرمین رانا اشرف منہاس، جنرل سیکرٹری شریف منہاس، سرپرست اعلی زاہد مسعود نظامی منہاس اور دیگر معززین میں سے محبوب عالم منہاس، رانا افتخار منہاس، رانا جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری رانا اعجاز منہاس،رانا اشفاق خاں آر پی این نیوز کے سی ای او شہباز قمر منہاس، عارف حسین شاہ، زاہد عاشق غلام صابر منہاس، رانا سلیم نقشبندی، رانا ناصر،ارسلان مسعود نظامی ایڈووکیٹ، رانا صادق فوجی،رانا سہیل،رانا عمران،رانا عمران منہاس،رانا منیر،رانا قطب منہاس، رانا اقبال،رانا عاشق پپو،رانا ارشاد اور بہت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور آخر میں زاہد مسعود نظامی منہاس، رانا اشرف منہاس، شریف منہاس محبوب عالم منہاس نے اپنے خطاب میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ راشد منہاس شہید پاکستان کا فخر ہے راشد منہاس شہید نشان حیدر پاکستان کے کم عمر پائلٹ آفیسر ہے جنہوں نے اپنی جان پہ کھیل کر وطن عزیز کے نام کو روشن کیا اور منہاس راجپوت برادری کا بھی نام روشن کیا اور آخر میں ملک کی سلامتی اور منہاس قبیلے کی ترقی کے لئے خصوصی دعائے خیر کی گئی اور آخر میں آنے والے مہمانوں کے لئے پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔



