فیصل آباد: شہری کی قیمتی گھڑیاں اور زیورات ضبط، اغوا کی کوشش، خودکشی کی نوبت، پولیس کی مبینہ بے حسی

فیصل آباد (94 نیوز) فیصل آباد کے رہائشی عمیر نے اپنے وکلاء کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اسے بھاری مالی نقصان اور جانی خطرات کا سامنا ہے جبکہ پولیس اس معاملے میں مکمل طور پر چشم پوشی کر رہی ہے۔عمیر نے بتایا کہ زین سعید ولد محمد سعید، شیخ عظیم edify گروپ ۔جاوید اور دس نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اُس کی ایک عدد قیمتی رولیکس گھڑیاں (مالیت ستر لاکھ روپے)، اور 4عددطلائی انگوٹھیاں مالیتی 12 لاکھ اطہر نامی شخص کے ساتھ لین دین کے دوران ضبط کر لیں، حالانکہ یہ اشیاء فروخت کے لیے دی گئی تھیں۔ان کے مطابق انہیں شیخ عظیم اور زین وغیرہ نے اپنے دفترسوساں روڈ بلایا گیا جہاں انہیں اطلاع دی گئی کہ سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ جب وہ جانے لگے تو انہیں مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی اور اسلحے کے زور پر سادہ کاغذات پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔ عمیر کا کہنا تھا دھمکیوں اور دباؤ کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں ملزمان نے فون کر کے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کرنے سے باز رہنے کی دھمکیاں دیں۔ ذہنی دباؤ اور صدمے کے باعث انہوں نے گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تاہم بروقت طبی امداد ملنے سے زندگی بچ گئی۔عمیر نے کہا کہ واقعہ کی تحریری درخواست تھانہ مدینہ ٹاؤن میں جمع کرائی گئی لیکن پولیس نے مبینہ طور پر ملزمان سے ساز باز کر کے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے سی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مقدمہ درج کر کے انصاف فراہم کیا جائے اور ان کا مالی نقصان پورا کیا جائے۔



