شوبز
ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے


لاہور(94 نیوز) ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق 76 سالہ سینئر اداکار عاصم بخاری گزشتہ رات سے قومہ میں چلے گئے تھے، وہ دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ عاصم بخاری 15 روز سے لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سید عاصم بخاری کی نمازِ جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ عاصم بخاری کے صاحبزادے جلال بخاری بھی لندن کے ہسپتال میں پتے میں پتھری کے باعث زیر علاج ہیں۔



