قومی

ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما کا شدید ردعمل، آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ کی تقسیم پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پی پی 101 سے اہم رہنما شمشیر حیدر وٹو نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے عمل کو غیر منصفانہ قرار دے دیا اور کہا کہ پارٹی کے لئے قربانیاں دینے والوں کو سائیڈ پر کیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردئیے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں، ٹکٹ پر نظرثانی کے لیے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔

عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی فیصلہ خود کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button