قومی

مریم نواز کااڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

لاہور(94نیوز) مریم نواز شریف نے کل جیل کے باہردھرنے کا اعلان کر دیا۔مریم نواز کا ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے گردوں کا مرض سنگین ہوتا جا رہا ہے ان کے گردوں کا ٹیسٹ درست نہیں۔ نواز شریف کے گردوں کا مرض تیسری اسٹیج پر ہے۔ ان کے گردوں کا لیول خراب ہو گیا ہے اس لیے نواز شریف کے گردوں کا فوراَ علاج ہونا چاہئیے۔نواز شریف کے ڈاکٹر دو گھنٹے تک جیل کے باہر انتظار کرتے رہے لیکن انہیں اندر نہ جانے دیا گیا۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

MNS had pain in the flanks. His kidney disease is at stage 3 & the dr suspects the pain to be of renal origin. His Urea & Creatinine levels MUST be checked. His doctor who I sent to examine MNS was made to wait 2 hrs outside jail, was not allowed in & sent back.

2,625

Twitter Ads info and privacy
مریم نواز نے کہا کہ اگر نواز شریف کے ڈاکٹرز اور مجھے ان تک رسائی نہ دی گئی تو میںدھرنا دوں گی اور ڈاکٹرز کو اجازت ملنے تک جیل کے باہر دھرنا دوں گی

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

If his renal functions are not checked for any further deterioration & if his doctor & I are not allowed access to him, I will go and stand outside the jail tomorrow till the access is granted.

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif

MNS had pain in the flanks. His kidney disease is at stage 3 & the dr suspects the pain to be of renal origin. His Urea & Creatinine levels MUST be checked. His doctor who I sent to examine MNS was made to wait 2 hrs outside jail, was not allowed in & sent back.

2,246

Twitter Ads info and privacy
 واضح رہے گذشتہ روز سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراد نے ملاقات کر کے صحت بارے دریافت کیا ،انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کے بعد بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ،انہیں انجائنا کی درد کی شکایت ہے ملاقات کے دوران بھی انہوں نے درد کو کم کرنے کیلئے سپرے کا استعمال کیا ۔

مریم نواز نے قوم سے والد کے لیے دعاؤں کی اپیل کر کی۔اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف سے ملاقات کر کے ابھی جیل سے باہر نکلی ہوں۔نواز شریف کی طبعیت بدستور خراب ہے۔نواز شریف کو دوران ملاقات بھی انجائنا کی تکلیف رہی۔نواز شریف انجائنا درد کی دوا کھا رہے ہیں۔کارکن نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر،صاحبزادی مریم نواز سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ملاقات کر کے انکی صحت بارے دریافت کی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button