international
The company that displays the wreck of the Titanic has suspended its activities


بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے سمندر کی تہہ میں جانے کے دوران پھٹ جانے والی آبدوز ’ٹائٹن‘ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ فی الحال کمپنی کی تمام تحقیقی اور کمرشل سرگرمیاں معطل کی جارہی ہیں۔
اوشین گیٹ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری مختصر پیغام میں کہا کہ کمپنی نے تمام ایکسپلوریشن اور کمرشل آپریشنز کو معطل کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس حادثے میں آبدوز میں سوار تمام 5افراد جاں بحق ہوگئے تھے جس میں کمپنی کے سی ای او اسٹاکٹن رش بھی شامل تھے۔حادثے میں دو پاکستانی شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان داؤد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
اوشین گیٹ نامی کمپنی سمندر کی سطح سے تقریباً 12ہزار500 فٹ نیچے ٹائی ٹینک کی 111سال پرانی باقیات کے لیے ٹائٹن آبدوز پر فی کس ڈھائی لاکھ ڈالر وصول کرتی ہے۔