قومی
وکیلاں والی گلیوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ، پلازے غرق ہو جائیں گے، الحاج نصیر یوسف وہرہ

واسا سیوریج کا پانی پلازوں کی بیسمنٹ میں داخل ہو چکا، حاجی عبداللہ نواز وہرہ

فیصل آباد (94 نیوز) واسا کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے وکیلاں والی گلی نمبر4،5،6،7 کا سیوریج سسٹم بیٹھ گیا جس کی وجہ سے پانی پلازوں کی بیسمنٹ میں داخل ہو گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نوٹس لے۔
یہ بات مرکزی صدر کلاتھ بورڈ اتحاد گروپ پاکستان الحاج نصیر یوسف وہرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے واسا کے ڈائریکٹر اپریشن حماد فضل اور ایس ڈی او اویس علی کے ساتھ کچہری بازار کی وکیلاں والی گلیوں کا وزٹ کیا اور سیوریج سسٹم کا پانی پلازوں کی بیسمنٹ میں موجود ہونے پراس کی نشان دہی کی۔ جس پر واسا کے ڈائریکٹر نے مشینری کے ساتھ سیوریج کے پانی کوفوری ختم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انجمن تاجران کلاتھ بورڈ وکیلاں والی گلی نمبر4۔5۔6،7 کی قیادت جس میں ملک گلزار،شیخ، عثمان، رانا عمران، سعد نصر یوسف وہرہ، رانا عابد، سجاد خان، ندیم وہرہ ودیگر شریک تھے۔