قومی

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواستیں 9 فروری کو وصول کی جائیں گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (94 نیوز) پاکستان میں عام انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں کی وصولی کے لئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ 10 اور 11 فروری کو کھلا رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں کل صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی، درخواستوں پر سماعت 10 اور11 فروری کو بھی ہوں گی، ترجمان نے کہا ہے کہ پٹیشن جمع کرانے کے لیے ضروری ہدایات الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، امیدوار ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کراسکیں گے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پٹیشنز کی 9 کاپیاں، ایک اصل اور 8 کاپیاں معہ مکمل تفصیل جمع کرانی ہوں گی، درخواست دہندہ درخواست کی سافٹ کاپی پی ڈی ایف فارمیٹ میں مہیا کرے گا، درخواست دہندہ جو بھی ان کے پاس ثبوت ہوں گے وہ یو ایس بی میں دیں گے، درخواست دہندہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے،ترجمان نے کہا کہ درخواست دہندہ مدعا علیہان کے مکمل کوائف اور پتہ تحریر کریں گے، وکیل کے ذریعے درخواست دائر کرنے پر وکالت نامہ منسلک کرنا ہو گا، صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر موصول درخواستیں سماعت کے لئے مقرر ہوں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button