Decision of the federal cabinet, the IPL matches will ban


Islam Abad(94news) Cabinet IPL in the country (IPL ) The match bans available.
According to Khan chaired the pending 19-point agenda of the meeting lasted 4 hours of the Cabinet, on show IPL matches agenda and poverty under the alleviation program thy.ajlas also approved the establishment of the division of cabinet the cabinet has approved a ban on the broadcast of the IPL in Pakistan.
اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں اور فن ثقافت کو سیاست سے دور رکھا جاتا ہے لیکن بھارت نے اس کے برعکس پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں فن کا مظاہرہ کرنے پر پابندی عائد کی، پاکستان سپر لیگ کے عین درمیان میں جان بوجھ کر پاک بھارت کشیدگی پیدا کی گئی اور پاکستان سپر لیگ کی نشریات کو بھارت میں بند کیا گیا، اب وفاقی کابینہ نے پاکستان میں انڈین پریمیئر لیگ کی نشریات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کرمیچ کھیلا، بھارت کا اس رویے پر پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔
15 روز قبل وفاقی حکومت نے آئی پی ایل میچز پاکستان میں دکھانے پر پابندی کی سمری کابینہ کو ارسال کی تھی جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دستخط کردیے تھے، سمری میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے اپنے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کی تھی لہذا پاکستان میں بھی آئی پی ایل کے میچز دکھانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے پیمرا یقینی بنائے کہ آئی پی ایل کے میچز پاکستان میں نشر نہ ہوں۔



