قومی

صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا پر قاتلانہ حملہ

لاہور (94 نیوز) صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا پر قاتلانہ حملہ ، ٹانگ اور بازو میں گولی لگی ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کاشف مرزا کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ کاشف  مرزا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیاہے, کاشف مرزا کی ٹانگ اور بازور پر گولی لگی ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پاکستان بھر سے نجی تعلیمی اداروں کی مختلف تنظیموں نے کاشف مرزا پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے، مرکزی چئیرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز رانا طاہر سلیم خاں، مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤندڑز و کنوینئر جائنٹ ایکش کمیٹی آف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز میاں ندیم احمد نے اس واقعہ کی بھر پور مذمت کرتے پوئے کہا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

پرائیویٹ سکولز یونٹی کے صدر چوہدری محمد طاہر، اسد بشیر گل، شیخ محمد نسیم، مبشر اقبال، ندیم سندھو، رانا مقرب شاہد و دیگر نے بھی کاشف مرزا پر قاتلانہ حملہ کی بھر پور مذمت کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button