تقریبات/سیمینارز

وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام, 29 جنوری سے مقابلے شروع ہونگے

16 سے 40 سال تک کی عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے

فیصل آباد(94 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت 29 جنوری سے مقابلوں کا آغاز ہورہا ہے جس میں 16 سے 40 سال تک کی عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے۔

ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں میں گائیکی، مصوری، تخلیقی نثرنگاری،دستکاری اورتھیٹر کے مقابلے ہونگے۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند کو مجموعی طور پر انچارج مقرر کیا ہے۔ جبکہ خواہشمند امیدواروں کو رجسٹریشن فارم کی ترسیل/فراہمی اور فارمز پر درخواستوں کے حصول و رجسٹریشن اور مقابلہ میں حصہ والوں کی رہنمائی کے لئے انچارج ضلعی کنٹرول روم ڈی سی آفس محمد صادق کو فوکل پرسن نامزد کردیا ہے۔

فوکل پرسن نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایات کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خواہشمند امیدوار اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی اورایک عدد پاسپورٹ سائز تصویر کے ہمراہ 14جنوری تک ضلعی کنٹرول روم ڈی سی آفس میں قائم بوتھ پربھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لئے کنٹرول روم کے فون نمبرز 041.9201491 اور 041.9201492 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button