قومی

وزیراعظم کے بھانجے کیخلاف مقدمہ درج، لائسنس بھی معطل کردیا گیا

لاہور(94 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج ہوگیا اور پنجاب بار کونسل نے اسکا لائسنس بھی معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل نے ایازبٹ ایڈووکیٹ کی درخواست پر ‏کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کیا ہے۔ معطلی کے بعد معاملہ مزید کارروائی کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ‏پنجاب بار کونسل نے مزیدکارروائی 17جولائی کےلئےملتوی کر دی ہے۔ایازبٹ ایڈووکیٹ نےحسان نیازی کےخلاف پنجاب بار کونسل کو درخواست دی تھی جس میں کہا ‏گیا تھا کہ حسان نیازی نےساتھی وکلا کے ساتھ مجھ پر اور کلائنٹ پر تشدد کیا۔تشدد کے اسی وقعہ پر حسان نیازی کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button