قومی

کمشنراورآر پی او پولنگ سامان کی فراہمی کا جائزہ لینے جھنگ پہنچ گئے

فیصل آباد (94 نیوز) ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پولنگ عملہ کو انتخابی میٹریل کی پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل یقینی بنائی جائے گئی۔ ڈویژنل کمشنرفیصل آباد سلوت سعید اورآر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اورپولنگ میٹریل کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے مائی ہیر سٹیڈیم اور گورنمنٹ جامع ہائی سکول گئے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی، ڈی پی او راشد ہدایت بھی ہمراہ تھے۔

کمشنر نے سامان کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیااور واضح کیا کہ عام انتخابات کیلئے آج رات پولنگ اسٹیشنز پر تمام سامان پہنچایا جائے، عام انتخابات کیلئے پولنگ وقت پر شروع کی جائے۔ پریذائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی میٹریل کی سکیورٹی کیلئے نفری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کے قیام کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے بتایا کہ جھنگ کی چاروں تحصیلوں کے پولنگ اسٹیشنز کو فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس ہر وقت چوکس اور الرٹ ہے۔ کمشنر نے ضلعی وپولیس انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آرپی او فیصل آباد نے پولیس افسران سے حفاظتی انتظامات بارے بریفنگ لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button