قومی
پنجاب حکومت کی عجیب منطق، پہلے موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اب 28 مئی کو سکول کھلے رکھنے کا اعلان کردیا


لاہور(94 نیوز ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پر سکولز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات 27 مئی سے اگست تک کا نوٹیفیکیشن کردیا گیا۔ جس کے بعد تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 27 مئی سے چھٹیاں کردی گئی ہیں۔
اب پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پنجاب کےتمام سکولزکھلے رہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
28 مئی کو یوم تکبیر کی اہمیت پرتقریری مقابلے،آرٹس اورملی نغموں کے مقابلوں کی ہدایت کی گئی ہے،
ضلعی سطح پرمقابلے جیتنے والوں کو 50 ہزار انعام دیا جائےگا،یوم تکبیر کے پروگرامز کے بعد گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔



