the game

The most important match of the World Cup will be played today between Pakistan and New Zealand

Bangalore(94 news) آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف اہم میچ میں 4 فاسٹ باولرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فاسٹ باولر حسن علی کو شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ حسن علی کو اسامہ میر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے البتہ 4 فاسٹ باولرز کھلانے کا فیصلہ اوور کاسٹ کنڈیشنز سے مشروط ہوگا۔

بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں 3 فاسٹ بولرز( حارث رؤف، شاہین آفریدی اور محمد وسیم) شامل تھے۔واضح رہے کہ آج پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ مدمقابل ہونا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا میچ بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں صبح شروع ہو گا۔

More

Related news

Leave a Reply

Close