قومی

واسا فیصل آباد کے واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری دیدی گئی

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (PDWP) نے جرمن بینک کے ایف ڈبلیو (KFW)کے تعاون سے واسا فیصل آباد کے واٹر سپلائی انفراسٹرکچر کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے اور اس منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 14 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے بتایاکہ اس پراجیکٹ کے تحت گلفشاں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو بحال اور 5 ملین گیلن روزانہ پانی کی فراہمی تک اپ گریڈ کیا جائے گا اس کے ساتھ ان لائن ویل فیلڈ ایریا چنیوٹ میں نصب ٹیوب ویلز کو بھی گیس کلوری نیشن سسٹم کے ساتھ اپ گریڈ اور بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت پرانے ٹرمینل ریزروائر پر نیا گراؤنڈ سٹوریج ٹینک اور پمپ روم تعمیر کیا جائے گا اسی طرح 10 نئے ٹیوب ویلز انسٹال کئے جائیں گے۔ ایم ڈی واسا نے کہا کہ پراجیکٹ کے تحت نئے ڈسٹری بیوشنز زون کے قیام کے لئے نئے ٹیوب ویلز، اوور ہیڈ ریزروائرز، گراؤنڈ سٹوریج ٹینکس بھی تعمیرک ئے جائیں گے، اسی طرح گلفشاں کالونی او ایچ آر، بسم اللہ چوک، سمن آباد او ایچ آر و دیگر پر انڈر گراؤنڈ اور اوور ہیڈ واٹر ٹینکس بمعہ الائیڈ ورکس تعمیر کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پرانے اور نئے ٹرمینل ریزروائر، ان لائن، جے بی سی پمپنگ اسٹیشنز او ایچ آرز، جی ایس ٹیز پر سکاڈا سسٹم کا اجرا کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پراجیکٹ 4 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس کے بعد شہریوں کو پینے کے پانی کی فراہمی میں مزید اضافہ ہو گا اور شہری اور ملحقہ آبادیوں میں پینے کے پانی کے انفراسٹرکچر میں توسیع اور بہتری ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button