قومی

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کا قتل، انسانی حقوق کمیشن کا مقدمے کی پیروی کرنے کا اعلان

ٹوبہ ٹیک سنگھ (میاں ندیم احمد 94 نیوز) گزشتہ دنوں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کے کیس میں وفاقی ادارہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے خود پارٹی بن کر مقدمے کی پیروی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کمیشن کے وفد نے مقتولہ لڑکی کے گھر کا دورہ کیا، رشتہ داروں اور اہل محلہ سے تفصیلات بھی حاصل کیں۔ کمیشن نے ڈی پی او سے ملاقات میں کیس میں پیشرفت پر معلومات حاصل کیں۔

لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ اور بھائی کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیصل اور عبدالستار کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی جوان بہن کو گھر والوں کے سامنے گلا دبا کر مار ڈالا تھا۔ جس کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شئیر کی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button