قومی

ن لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں حکومت کا ق لیگ کو پیغام

لاہور (94 نیوز) ن لیگ وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں حکومت نے ق لیگ کو پیغام دیدیا۔

ہفتے کو ہونے والے مذاکرات میں پنبجاب سے متعلق ق لیگ نے واضح موقف حکومتی ٹیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا تھا کہ بطور اتحادی پہلے دن جو معاہدہ ہوا اس کو پورا نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے لیگ کو پغام دیا ہے کہ اگر اپوزیشن انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ دے رہی ہے تو ضرور لیں۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خان صاحب کا پیغام ق لیگ کو پہنچادیا، جو من میں تھا وہ میں نے پہنچادیا، ہم من والے ہیں دھن والے نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز ق لیگ کیساتھ اچھی نشست ہوئی تھی، ملاقات کے بعد خان صاحب کو ق لیگ کا من وعن پیغام پہنچایا اب وزارت اعلیٰ سے متعلق خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کھلی ہوتی ہے، غیرذمہ دار بات نہیں کروں گا، جو کچھ بات چیت ہورہی ہے وہ سامنے لانا مناسب نہیں سمجھتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پوری کوشش ہے اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور وہ ابھی تک ساتھ کھڑے ہیں، پی پی اور ن لیگ تاثر دے رہی ہے کہ اتحادی انکے ساتھ ہیں یہ غلط ہے، ہم حلیف ہیں ساتھ چلتے رہتے ہیں آج بھی کابینہ میں ہیں۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close