کامرس

پی ٹی آئی حکومت نے پہلے 100 دنوں میں کتنا قرضہ لے لیا؟

اسلام آباد (94) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کے دوران بالخصوص اور اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بالعموم ، قرضوں کو ملک کیلئے نقصان دہ قرار دیا جاتا رہا ہے لیکن اب ان کی اپنی حکومت ہی اتنے قرضے لے چکی ہے کہ قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبرتک مجموعی طور پر ایک ارب 58 کروڑڈالرقرض لیا گیا ہے۔ حکومت نے 2 ماہ میں 76 کروڑڈالرنیاقرضہ لیا۔ حکومت نے کاروبار حکومت چلانے کیلئے چین سے 23 کروڑڈالر قرض لیا جبکہ کمرشل بینکوں سے 33 کروڑڈالر اور اسلامی ترقیاتی بینک سے 7 کروڑڈالرقرض لیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button