Events / Seminars
National Journalist Association of Pakistan Central Officials congratulate Mian Rehan on becoming Bureau Chief of Star Asia


Faisalabad (94 News, Mian Hamza) نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چئیرمین میاں ریحان افتخار کو سٹار ایشیا نیوز چینل کا بیورو چیف فیصل آباد بنا دیا گیا۔ فیصل آباد کے صحافیوں کی بڑی تعداد میاں ریحان افتخار کو مبارکباد دینے انکے دفتر پہنچ گئی۔
نیشنل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران بھی مرکزی صدر میاں ندیم احمد کی قیادت میں مرکزی جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی، مرکزی عہدیداران وسیم حیدر، میاں شبیر، سٹی صدر اویس فضل، کرم الہی اور بیورو چیف روز نیوز نثار احمد خان میاں ریحان افتخار کے دفتر انکو مبارکباد دینے پہنچ گئے، اس موقع پر میاں ریحان افتخار کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔
اس موقع پر مرکزی صدر میاں ندیم احمد، جنرل سیکرٹری رانا سجاد مصطفائی اور سٹی صدر اویس فضل نے کہا کہ میاں ریحان افتخار اپنی صحافی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے مسائل اور انکے حل کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا جائے گا۔ میاں ریحان کے بیورو چیف بننے سے صحافی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔