بین الاقوامی

ترکی کے ضلع باتمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 4 فوجی ہلاک، 5 زخمی

استنبول(94 نیوز) ترک ضلع باتمان میں فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، دھماکے میں ترکی کے چار فوجیوں کے ہلاک اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ترک ضلع باتمان کے قصبے ’گرجوش‘ میں گشت کے دوران فوجی گاڑی کو دھماکے سے اڑایا گیا، علیحد گی پسند تنظیم کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں نے سڑک پر دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جیسے ہی ترک سیکیورٹی فرسز کی موبائل وہاں سے گزری دھماکہ ہو گیا،واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ گرجوش اور گردونواح کے علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دوسری طرف ترک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں ترک باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں، ان حملوں کے نتیجے میں 13 باغی ہلاک ہوئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button