قومی

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(94 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے حمزہ شہباز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا ہوا ہے، حمزہ شہباز 11 ماہ سے جیل میں ہیں،ان کے پاس کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی کوئی ریفرنس ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ حمزہ شہباز کے خلاف ایک بھی جھوٹا الزام ثابت نہ کر سکا، بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر حمزہ شہباز حراست میں ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں ،لیگی ترجمان نے کہاکہ نیب نیازی گٹھ جوڑ آج کی تاریخ تک حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس تک فائل نہ کر سکا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button