National
Caretaker Chief Minister Punjab for reduction in inflation 48 Hourly deadline given


Lahore (94 news) Caretaker Chief Minister Punjab Mohsin Naqvi for reduction in inflation 48 Hourly deadline Didi.
محسن نقوی کی زیر صدارت ہونیوالے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کیے جائیں گے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر گھی،فلوراو ردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔اسی طرح سیکرٹری زراعت،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے۔