National

The decision was pronounced on the request to remove the Caretaker Prime Minister from office

Lahore (94 news) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کےلیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نوعیت کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ درخواست گزار نے 90 دن مکمل ہونے کے بعد نگران وزیراعظم کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے۔عدالت نے کہا کہ نگران وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button