سائنس و ٹیکنالوجی

حکومت نے ٹوئٹر کیساتھ رابطہ کر لیا مگر کیوں اور اب کیا ہونے جا رہا ہے؟ پاکستانی ہوشیار ہو جائیں

لاہور  حکومت پاکستان نے معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کیساتھ رابطہ کر لیا ہے تاکہ غیر مناسب اور قابل اعتراض مواد کا سدباب کیا جا سکے۔

فیس بک کے بعد ٹوئٹر حکام نے بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ اس حوالے سے تمام تر معاملات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) دیکھے گی۔ فیس بک حکام کیساتھ روابط اور قابل اعتراض مواد کی نگرانی، نشاندہی اور اسے ہٹانے کی ذمہ داری بھی پی ٹی اے ہی کے پاس ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوئٹر حکام نے پی ٹی اے کیساتھ مضبوط تعلقات بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پی ٹی اے مستقبل میں قابل اعتراض مواد کیخلاف ایکشن اور ایک مضبوط میکنزم کی تیاری کیلئے ٹوئٹر حکام کیساتھ بات چیت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان ٹوئٹر پر موجود مخصوص اور قابل اعتراض مواد ہٹانے کیلئے موثر طریقہ کار کی تلاش میں تھی تاہم اس حوالے سے ٹوئٹر کا کوئی مخصوص طریقہ کار نہیں البتہ حال ہی میں ٹوئٹر نے جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کیخلاف کریک ڈاﺅن ضرور کیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button