National

A notification has been issued to suspend the sentence in Nawaz Sharif's Al-Azizia reference

Lahore (94 news) A notification has been issued to suspend the sentence of former Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif in the Al-Azizia reference.

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے کا باقاعدہ تحریری حکم جاری کردیا ہے، یہ حکم نامہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب شکیل احمد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے، تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد نوازشریف کی سزا معطل کی جاتی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نواز شریف نے سزا معطل کرانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی تھی، نگران وزیراعلیٰ نے درخواست کا جائزہ لینے کیلئے نگران وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی، کمیٹی نے نوازشریف کے وکلا امجد پرویز اور عطا تارڑ کو شنوائی کا موقع دیا، کمیٹی نے نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی مکمل طور پر سنا۔

تحریری حکم میں کہا گیاہے کہ معالج کے مطابق نوازشریف کی طبیعت ابھی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہے اور وہ جیل نہیں کاٹ سکتے، اسی معاملے پر صوبائی وزرا، بیوروکریٹس ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور دیگر پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کیں، کمیٹی نے ماضی کی مثالوں اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نوازشریف کی سزا معطل کرنے کی سفارش کی،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کمیٹی ک سفارشات کو منظور کرنے کا حکم جاری کیا ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button