قومی

نوازشریف واپسی کیلئے دبئی ائیرپورٹ پر پہنچ گئے، طیارہ 12:30 بجے اسلام آباد لینڈ کریگا

لاہور (94 نیوز) نوازشریف پاکستان واپسی کیلئے دبئی ائیرپورٹ پر پہنچ گئے، ان کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوپہر ساڑھے 12 بجے لینڈ کرے گا۔

تفصیلات کےمطابق نوازشریف پاکستان روانہ ہونے کیلئے دبئی ائیرپورٹ پر پہنچے تو کارکنان نے نعرے بازی کی۔ سابق وزیراعظم کے ہمراہ سینیٹر عرفان صدیقی اور ناصر جنجوعہ سمیت دیگر موجود ہیں۔

نوازشریف کا طیارہ پہلے اسلام آباد اترے گا جہاں کچھ دیر قیام کے بعد وہ لاہور کیلئے روانہ ہو جائیں گے۔ لاہور کے گریٹر پارک میں ان کے جلسے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جہاں جلسے سے خطاب کے دوران وہ اپنی پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button