قومی
ننکانہ صاحب جانے والی سکھ یاتریوں کی سپیشل ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں


شورکوٹ (94 نیوز) کراچی سے ننکانہ جانے والی سکھ یاتریوں کی ٹرین کی 10 سے زائد بوگیاں شور کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ہیں، ٹرین میں موجود ہزار سے زائد مسافر محفوظ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبا ت 6 نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہو رہی ہیں۔ جس میں شرکت کیلئے کراچی سے سپیشل ٹرین چلائی گئی ہے، جس کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ اب اس کی 10 سے زائد بوگیاں شور کوٹ ریلوے سٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی ہیں، ٹرین میں موجود مسافر محفوظ ہیں۔