قومی

نصاب پڑھے بغیر اس پر تنقید کی جارہی ہے، شفقت محمود

اسلام آباد (94 نیوز) یکساں تعلیمی نصاب   کیلئے  تمام صوبے ایک پیج پر ہیں،  بچوں کو صحیح  اسلامی تعلیم دے رہے، نصاب پڑھے بغیر اس پر تنقید کی جارہی ہے،دینی مدارس میں صیح اسلامی تعلیم دی جا رہی ہے یہ گفتگو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایک انٹرویو کے دوران کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ  تمام صوبے ایک پیج پر ہیں یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق  تمام صوبوں کو مشاورت میں شامل کیا،ہم ایک ماڈل کتاب تیار کر رہے ہیں جو تیار ہو جانے کے بعد تمام صوبوں کو بھیجی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ  2017میں ایکٹ پاس ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا قرآن پاک پڑھایا جائے گا، بچوں کو جو اسلامی تعلیم دے رہے ہیں  یہی صحیح  تعلیم ہے،نصاب پڑھے بغیر اس پر تنقید کی جارہی ہے، یکساں تعلیمی نصاب سے متعلق تمام صوبوں کو مشاورت میں شامل کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک معاہدہ کیا ہے اتحاد تنظیم المدارس کے ساتھ کہ وہ ہمارا نصاب پڑہیں گے اور طلبا  میٹرک ایف اے ،ایف ایس سی کا امتحان دیں گے،اتحاد تنظیم المدارس جس کے پانچ وفاق ہیں، ہم نے سب سے مشورہ لیا،دینی مدارس بچوں کو جو اسلامی تعلیم دے رہے ہیں وہ صحیح تعلیم ہے، اشرافیہ کو اسلامی مضامین سے مسئلہ ہے،

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button