قومی

نجی تعلیمی اداروں کی تنظیمات کا 8 اپریل کو ہر حال میں لانگ مارچ کرنے کا واضح اعلان

لاہور (94 نیوز) نجی تعلیمی اداروں کی بڑی تنظیموں نے "تعلیم بحالی مارچ” 8اپریل کو ہر حال میں کرنے کا واضح اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیمات نے 8 اپریل کو ہر حال میں اسلام آباد کے لئے لانگ مارچ کرنے کا واضح اعلان کردیا ہے جس میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن، نیشنل سول سوسائیٹی، آل پاکستان انجمن تاجران، آل پاکستان لائرز فیڈریشن، پیرینٹس ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

کاشف مرزا، ملک ابرار، رانا طاہر سلیم خاں اور میاں ندیم احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے 7.5 کروڑ طلباکے آئینی تعلیمی حقوق کیلیے”تعلیم بحالی مارچ” 8اپریل کو کرنے جارہے ہیں جس کی ملک بھر کی تمام تنظیمات نے حمایت کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ ہم پاکستان کے مستقبل کے لئے گھروں سے نکل رہے ہیں،

ملک ابرار حسین اور کاشف مرزا نے کہا ہے کہ سکولزمزید 11 اپریل تک بند نہیں ہوں گے۔تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں امتحانات ملتوی کرانا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے، حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے،تعلیمی بندش آئین کےآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سےمتصادم، امتیازی وغیر قانونی ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز کے صدر میاں ندیم احمد، رانا طاہر سلیم خاں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث چائلڈ لیبر میں بے پناہ اضافہ ہواہے، سٹریٹ کرائمز کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں، ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی آڑ میں پاکستان کی طالبعلموں کو تعلیم سے دور رکھ کر جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔ تاکہ پاکستان کا ٹیلنٹ ختم کردیا جائے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزو کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین، کاشف مرزا، پرائیویٹ سکول فیڈریشن آزاد کشمیر کے صدر اشتیاق بخاری، وجاہت مرزا، پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے پی کے کے صدر گل نبی خان، نذر حسین ،پرائیویٹ سکول فیڈریشن بلوچستان کے صدر سلیم ناصراورکزئی،آل پاکستان پرائیویٹ سکولزو کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی،پرویز ہارون صدرسندھ،علیم قریشی،دانش شرف،روبینہ کیانی،بشیر چنا،ملک دین محمد اعوان،عرفان مظفرکیانی،میاں اظہار الحق،ندیم انور، شاھد چوھدری، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے صدرمیاں ندیم احمد،پرائیویٹ سکولز فیڈریشن پنجاب کے صدر رانا طاہر سلیم،یاسین رامے،رانا قاسم،رابیل بٹ، صدف بٹ،امین سپرا،حنیف احمد،بشیرآذاد،ملک سفیر عالم،سردار گل زبیرخان،اخلاق اعوان ایڈووکیٹ، حافظ محمد بشارت، زاہد بشیر ڈار، عبدالوحید خان، حافظ عبدالحمید، منور شاہ، انیس اقبال، عمران درانی،شاھدنور،حسنین مرزا، عمران مصطفی، ملک خالد محمود،ایڈووکیٹ زیشان ورائچ آل پاکستان لائرز فیڈریشن۔ایڈووکیٹ یوسف بلال۔ایڈووکیٹ مدثر درانی۔حفیظ طاہرصدرآل پاکستان پیرینٹس ایسوسی ایشن۔تمسیلہ جاویدصدر پیرینٹس ایسوسی ایشن پاکستان،چوھدری انصرمحمود،ظہوراحمد و دیگر قائدین نے مشترکہ طور پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام ادارے اور کاروبار کھلے ہیں لیکن صرف تعلیمی ادارے بند کرنا ایک سازش ہے جسکی ہم کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

قائدین نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس،آرمی چیف،NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں جو کورونا کے پھیلاؤ کا اصل سبب ہیں اورتعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button