تقریبات/سیمینارز

جھنگ، کڑھائی سلائی سیکھنے والی 8 مسیحی خواتین میں اسناداورسلائی مشینوں کی تقسیم

جھنگ (94 نیوز) سینٹ مارٹین سکول کے زیر اہتمام تنویر گلزار کی صدارت میں مسیحی خواتین کو معاشرے میں باعزت روزگار کمانے کےلئے سلائی کڑھائی کی مہارت حاصل کرنے والی 8خواتین میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔

تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر تنویر گلزار،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل،سیاسی رہنماء شیخ علی رضا ٹیپو،ڈاکٹر انڈریو جیلانی ،محمد یاسر منیجر بنک الفلاح،چیئرمین نوبل کنسرن فارہیومن ڈویلپمنٹ آصف منور،پرنسپل سروش فرینک،پطرس الیاس نے شرکاء سے خطاب کیا اور خواتین میں اسناد اور سلائی مشینیں تقسیم کیں۔امریکہ میں مقیم تنویر گلزار نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاکستان اور جھنگ کی عوام کی خدمت کررہے ہیں اگر کمیونٹی کا تعاون رہا تو جھنگ سمیت پاکستان میں فلاح و بہبود کے بے شمار پروگرامز شروع کئے جائیں گے۔نوجوان مرد،خواتین کو کاروباری مہارتیں اور تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اظہر عباس عادل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے کہا کہ تنویر گلزار امریکہ میں رہنے کےباوجود پاکستان میں بلا تفریق انسانیت کی خدمت کررہے ہیں انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سیاسی رہنماء شیخ علی رضا ٹیپو نے کہا کہ وہ خود اور ایم این اے غلام بی بی بھروانہ گروپ حلقہ کی مسیحی کمیونٹی کے مسائل کےلئے کوشاں ہیں ترقیاتی فنڈز میں بھی انکو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا تنویر گلزار کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔امریکہ میں مقیم ڈاکٹر انڈریو جیلانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی بلا تقریق خدمت کرنے سے انسان کو دلی و روحانی سکون ملتا ہے۔انسان کو ہمیشہ ڈٹ کر مشکلات کا سامنا کرنا چاہیے۔ چیئرمین نوبل کنسرن فار ہیومن ڈویلپمنٹ جھنگ آصف منور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنویر گلزار کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں وہ پاکستانی شہریوں کی فلاح وبہبود کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ سماجی اداروں کی مدد سے ہنراور مہارت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مالی طور پر مدد بھی کی جائے۔بنک الفلاح کے منیجر محمد یاسر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند مسیحی نوجوان مرد خواتین کو کاروبار کےلئے لون سکیم حاصل کرنے کےلئے انکے بنک کی طرف سے ہر ممکن مددفراہم کی جائے گی۔بنک الفلاح نے ہمیشہ اپنے صارفین کےلئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔پطرس الیاس اور پرنسل سروش فرینک نے کہا کہ سینٹ مارٹین سکول میں اچھی اور معیاری تعلیم فراہم کرنا اور بچوں کو معاشرے میں ایک بہترین شہری بنانے کےلئے انکا سکول دن رات کوشاں ہے۔اس موقع پر بچوں نے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کئے۔ جبکہ سلائی سنٹر کی بچیوں نے اپنے ہاتھ سے بنائے گئے ملبوسات کی نمائش بھی کروائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button