قومی

ناقص کارکردگی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جوابدہ ہوگا، ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (94 نیوز) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے اجلاس کی صدارت کرکے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی سمیت پھل وسبزیوں، چکن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں وبازاروں میں انسپکشنز کا عمل بڑھایا جائے اور مجسٹریٹس کی کارروائی سے صارفین کو ریلیف ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کے وزن کو بھی چیک کریں اور گرانفروشوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جوابدہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button